• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
خواجہ آصف

خواجہ آصف کی پاکستان کی بجائے عمران خان کی لائف لائن اور ملک کو ترسیلات بند کرنے والوں کی مذمت

News Editor by News Editor
جون 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی بجائے عمران خان کی لائف لائن اور ملک کو ترسیلات بند کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی لائف لائن ہیں ،

یونان میں کشتی کے حادثے پر جتنا بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جائے کم ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بار پھر زور دیاہے کہ معصوم لوگوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یونان میں کشتی کے حادثے پر جتنا بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جائے کم ہے، آزاد کشمیر، سیالکوٹ سمیت کئی علاقوں کے گھرانے اجڑ گئے ہیں، کسی نے اپنی زمین ،کسی نے اپنا زیور بیچ کر بردہ فروشوں کے حوالے کئے اور ان کے پیارے سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئے، بیرون ملک روزگار کے لئے بھجوانے کا عمل 70 کی دہائی میں شروع ہوا،

پہلے اس کو ریگولرائز کیا گیا اور باقاعدہ لائسنس دیئے گئے بعد میں یہ ایک جرم کی شکل اختیار کر گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونان کی عوام کا ضمیر جاگا اور انہوں نے احتجاج کیا، الیکشن سے پہلے پہلے اس معاملے پر حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور اس دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لینا چاہیے، اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کئی ممالک کی معیشت خراب ہے مگر پاکستان میں روزگار اور تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، یہ بچے 35 سے 40 لاکھ دے کر گئے تھے، حکومت اور اپوزیشن سمیت پورے ایوان کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم ان کے دکھ میں شریک ہے۔ وزیراعظم نے یوم سوگ کا اعلان کیا، یہ لوگ ہوائی اڈوں سے گئے ہیں، سب کو پتہ تھا کہ یہ کیوں جا رہے ہیں،

اس دھندے میں ملوث لوگوں نے ترکی میں بھی پناہ گاہیں بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز کے حوالے سے اپنے نامناسب الفاظ پر معذرت کی تھی مگر ایسے وائس چانسلرز بھی ہیں جو گیارہ گیارہ سالوں سے کام کر رہے ہیں، وہ قائمہ کمیٹیوں کے طلب کرنے پر بھی نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وائس چانسلر برطرف ہو گئے تھے مگر وہ حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہیں، ہماری درسگاہوں کا تقدس اور احترام ہے، ان کو ایسے ہاتھوں میں ہونا چاہیے جو بہتر انداز میں کام کر سکیں، یونیورسٹیوں کا 135 ارب کا بجٹ ہے، اس بجٹ کو استعمال کرنے والے درست ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی سمندر پار پاکستانی تھا، روزگار کے لئے باہر تھا، 90 لاکھ پاکستانیوں میں سے 65 لاکھ خلیجی ممالک میں کام کر رہے ہیں، یہ لوگ پاکستان کی لائف لائن ہیں، ان کی ترسیلات کا ہماری معیشت میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ لوگ اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں کرتے ہیں، ان لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ترسیلات بند کر دیں، اس کی کسی نے مذمت نہیں کی، جن امریکن پاکستانیوں نے پاکستان سے رشتہ توڑ لیا ہے ان کے بارے میں میرا موقف درست ہے، 9 مئی کو پاکستان کی یکجہتی،

شہداء کی یادگاروں اور دفاعی تنصیبات پر حملہ ہوا، سمندر پار پاکستانی بھی اس معاملے پر متحد ہیں، مگر باہر بیٹھا ایک طبقہ اب بھی ایسا ہے جو عمران خان کو مسیحا سمجھتا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہاہے ، سوائے ان لوگوں کے باقی سب سمندر پار پاکستانیوں کی سب سے اولین ترجیح پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کی بجائے عمران خان کی لائف لائن بننا چاہتے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترسیلات بند کرنے والے لوگوں کی مذمت کرتا ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، پاکستان کی ترسیلات بند کرنے کی اگر کسی نے بات کی ہے تو یہ قابل مذمت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر اپنے ریمارکس میں سپیکر نے کہا کہ معصوم لوگوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر جرم کے مرتب ہونے والے عناصر کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں، اگر کسی کا کوئی انفرادی عمل ایسا ہے تو اس کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے انفرادی طور پر پاکستان کی ترسیلات زر بند کرنے کی بات کی ہے تو یہ قابل مذمت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں، انسانی سمگلنگ کے حوالے سے حکومت قرارداد لانا چاہتی ہے تو لا سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل نیوزترسیلات بندخواجہ محمد آصفلائف لائن
Previous Post

یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے، خواجہ سعدرفیق

Next Post

چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل کی منظوری سے خزانے پر ایک پیسے کا بوجھ نہیں پڑا، صادق سنجرانی

News Editor

News Editor

Next Post
سینیٹ

چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل کی منظوری سے خزانے پر ایک پیسے کا بوجھ نہیں پڑا، صادق سنجرانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading