لاہور(نمائندہ خصوصی)اب کوئی بھی شخص، ادارہ یا تنظیم حکومتی منظوری کے بغیر راشن تقسیم نہیں کرسکے گی ریلیف کمشنر پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلیے پنجاب حکومت کی جانب سے مالی امداد اور راشن تقسیم کرنے پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔ اگر کسی کو بھی راشن تقسیم کرنا ہے یا کسی کو مالی امداد کرنی ہےتو وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے کو درخواست جمع کرائے گا۔
متعلقہ ڈپٹی کمشنر کسی بھی شخص یا ادارے کو راشن اور مالی امداد تقسیم کرنےکےلیے جگہ اور طریقہ کار سمیت وقت متعین کرے گا۔ جس کے بعد پروینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں امداد شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔
اگر کوئی شخص یا ادارہ بغیر اجازت کے امدادیا راشن تقسیم کرتا پایا گیا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔