پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کا کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کےلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے،آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان مین معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزوزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے 27مئی کی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کےلئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان مین معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کےلئے پرعزم ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزہ کےلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کےلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو ادارہ جاتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔









