نیشنل سیونگز اسکیموں

حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی

کراچی(کامرس ڈیسک )حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔قومی بچت اسکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکانٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیاگیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاﺅ نٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں