لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بالر حارث رئوف سہ فریقہ سیریز میںجنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف پسلیوں کے قریب پٹھوں میں درد کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے، حارث رئوف اپنے ساتویں اوور کے دوران تکلیف کا شکار ہوئے۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر حارث رئوف سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا تیسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ میں حارث رئوف کی چوٹ سنگین نہیں آئی۔بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رئوف 19 فروری سے شروع ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔









