جیٹ فیول

جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

لاہور( کامرس ڈیسک)حکومت نے طیاروں کے استعمال کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 48روپے 80پیسے فی لیٹرکمی کردی جس کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283روپے 52پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے جس سے مستقبل میں فضائی کرایوں میں کمی کا امکان بھی پیدا ہو گیا۔حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283روپے فی لیٹر تک کمی کر چکی ہے۔مشرقِ وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ 517روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں