جہلم میں گورنمنٹ کالج کے ایک پروفیسر کو اغوا کرنے والے گروہ نے 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس واردات میں سابق پولیس افسر کے بیٹے سمیت متعدد افراد شامل تھے۔ اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے پروفیسر کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








