• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
بینکس

بینکس

جولائی تا جنوری خدمات کی برآمدات 6.16 فیصد بڑھ کر 4.74 ارب ڈالر تک جا پہنچیں

ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 5, 2025
in کاروبار
0 0
0


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات 6.16 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال 4 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے بعد سے خدمات کی برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھا گیا، جس کی بنیادی وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر کاروباروں میں اضافہ ہے، تاہم اگست 2024 میں اس میں 6.5 فیصد کمی آئی تھی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران روپے کے لحاظ سے برآمدات 3.27 فیصد اضافے کے ساتھ ایک کھرب 3 ارب 32 کروڑ روپے رہیں، جو مالی سال 24 میں ایک کھرب 2 ارب 79 کروڑ روپے تھیں۔

جنوری میں خدمات کی برآمدات 1.51 فیصد اضافے کے ساتھ 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں ایک ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں، اس طرح اس میں 26.49 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں دیگر کاروباری خدمات کی برآمدات 3.20 فیصد اضافے کے ساتھ 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں، تاہم مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات 6.94 فیصد کم ہو کر 50 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جو ایک سال قبل 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔اسی طرح ٹریول سروسز کی برآمدات میں بھی 3.61 فیصد کا منفی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی، جو ایک سال قبل 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔

اسی دوران خدمات کی درآمدات جنوری میں 3.84 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب ڈالر سے زائد رہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 96 کروڑ 85 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھیں۔جولائی تا جنوری مالی سال 25 کے دوران خدمات کی درآمدات 9.15 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 67 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 6 ارب 11 کروڑ ڈالر تھیں۔

ٹرانسپورٹ اور ٹریول کے شعبوں نے بنیادی طور پر خدمات کی درآمد میں اضافے میں حصہ لیا، نقل و حمل کی ادائیگیوں میں اضافے کی وجہ ہوائی ٹکٹوں میں اضافہ ہے۔مالی سال 25 کے 7 ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز کی درآمدات 8.13 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 95 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 2 ارب 72 کروڑ ڈالر تھیں، اسی طرح سفری خدمات کی درآمدات 5.92 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں جو ایک سال قبل ایک ارب 28 کروڑ ارب ڈالر تھیں۔

مالی سال 24 میں خدمات کی درآمدات 17.14 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 11 کروڑ ڈالر رہیں جو مالی سال 24 میں 8 ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں۔مالی سال 25 کے 7 ماہ میں خدمات کا تجارتی خسارہ 17.27 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہا، جو ایک سال قبل ایک ارب 64 کروڑ ڈالر تھا، جنوری میں خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارہ 9.35 فیصد اضافے کے ساتھ 31 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ارب ڈالربرآمداتجولائی تا جنوریخدمات
Previous Post

روہت اور کوہلی کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، شعیب اختر

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کلکٹر کسٹمز ایف بی آر کا نام سفری پابندی لسٹ سے نکالنے کا حکم

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کلکٹر کسٹمز ایف بی آر کا نام سفری پابندی لسٹ سے نکالنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading