ویب ڈیسک
29 مئی، 2025
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کے لیے نیا رشتہ طے پا گیا ہے، اور اس بار بھی ان کی دلہن کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، جنید صفدر کی منگنی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے چچا زاد بھائی جاوید شفیع کی پوتی سے طے پا گئی ہے۔ مجوزہ دلہن، جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات رواں سال نومبر یا دسمبر میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ اس رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ جنید صفدر نے 2021 میں سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے شادی کی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔
برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد جنید صفدر اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور خاندانی سیاست سے متعلق سرگرمیوں میں بھی متحرک نظر آتے ہیں۔