تل ابیب (نیوز رپورٹر)اسرائیلی وزیر اعظم کے سینیئر مشیر اوفیر فلک نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری جاری رکھے گا ، اس کے نتیجے میں حماس پر دبائو بڑھایا جا سکے گا اور وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے جلدی تیار ہو جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے سینیئر مشیر نے یہ بات یورپی ملکوں کی طرف سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ سامنے آنے پر کہی ،نیتن یاہو کے خارجہ امور کے لیے سینیئر مشیر نے مزید کہا کہ یہ فوجی اور جنگی دباو ہی تھا جس نے نے سب سے پہلے نومبر 2023 میں حماس کو مختصر جنگ بندی کے لیے مجبور کر دیا تھا اور ہمارے80 قیدی رہا ہو گئے تھے۔
اب 59 بقیہ قیدی بھی اسی طرح رہا ہو سکیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا حماس کو مذاکرات کی میز پر لا کر قیدی چھڑوانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اس پر جنگی دبا ڈالا جائے۔