لاہور (سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔ جمعہ کو جنوبی افریقہ کی ٹیم براستہ دوبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی اور مکمل آرام کر نے کے بعد (آج) ہفتہ سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گیجنوبی آفریقہ کی ٹیم ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک ایل سی سی اے گرائونڈ میں پریکٹس کرے گی۔









