لاہور (کورٹ رپورٹر)جناح ہاﺅس حملہ کیس میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف پراسیکیوشن نے اپیل تیار کرلی،
صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل پراسکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد دائر ہوگی، اپیل میں صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کی تھیں، ملزمان کے خلاف جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔