لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے،جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ”مظلومیت کارڈ”کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
یہ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جسکا دل چاہے منہ اٹھا کہ پہنچ جائے،کوئی ضابطہ نا ہو، جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ”مظلومیت کارڈ”کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی، جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں، تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعوی کرتی انکی ہر کال کو اوورسیز نے ریجیکٹ کیا،نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔









