لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کیس میں گرفتار علی حسن کی بعداز گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔
فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سنایا، جس کے مطابق علی حسن کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا تھا، جس میں سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مواد شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔