• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
عالمی میڈ یا

جاپان کے ماحول دشمن اقدام کو روکنے کے لیے عالمی تعاون اور اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی میڈ یا

News Editor by News Editor
اگست 24, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

ٹو کیو(نیوز ڈیسک)حالیہ برسوں میں جاپان کے فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے مسئلے نے بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر تشویش اور بحث کو جنم دیا ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدانوں کی جانب سے معقول تجاویز کے باوجود جاپانی حکومت اور متعلقہ کمپنیوں نے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے پر اصرار کیا جس پر وسیع پیمانے پر سوالات اٹھائے گئے اور خود غرضی پر مبنی جاپان کے اس منصوبے اور ارادے کی مذمت کی گئی۔افسوس کی بات ہے کہ 24 تاریخ کو جاپان نے باضابطہ طور پر انسانیت کے مشترکہ وطن ،سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنا شروع کر دیا ۔

اس انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل اورماحولیات اور انسانی صحت کے لیے اس کے ممکنہ بڑے خطرے کے پیش نظر ،جاپان کے اس جنونی اقدام کو روکنے کے لیے عالمی تعاون اور انسدادی اقدامات کی ضرورت ہے۔درحقیقت مختلف ممالک کے سائنس دانوں نے طویل عرصے سے جوہری آلودہ پانی سے نمٹنے کے لیے کئی معقول طریقے تجویز کیے ہیں۔

مثال کے طور پر، جذب کرنے والی مائع ایلومینیم سے آلودہ پانی میں تابکار مادوں کو الگ کیا جائے، اس طرح سمندری ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گہرے زیر زمین انجیکشن کے ذریعہ زیر زمین پرت میں علاج شدہ جوہری آلودہ پانی کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جائے۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ مرتکز جمنے کا طریقہ استعمال کیا جائے جس میں آلودہ پانی میں تابکار مواد کو مرکوز کیا جاتا ہے اور پھر ٹھوس کیا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ یہ طریقہ بھی ہے کہ جوہری فضلے کو اعلی درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ، جس سے یہ بخارات کی صورت بن جاتا اور اس سے تابکار مواد کو ہٹا دیا جاتا ۔ یہ طریقے نہ صرف ماحولیاتی خطرات کو کم کرتے ہیں بلکہ انسانی صحت کے تحفظ میں بھی مدد دیتے ہیں، لیکن افسوس بات یہ ہے کہ جاپانی حکومت اور متعلقہ کمپنیوں نے سب سے کم لاگت اور خطرناک ترین طریقہ اختیار کیا جو براہ راست اس آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج ہے اور یوں خود غرضی اور غیر ذمہ داری پر مبنی جاپان کے اس اقدام نے دنیا کو ایک تاریخی ماحولیاتی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

ایک طرف جاپان جوہری فضلے کو ٹریٹ کرنے کی لاگت کو کم کرنے کی امید رکھتا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت کے جواب میں جاپانی حکومت نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حادثات کے ڈر کے باوجود نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہی ہے ۔لیکن جوہری آلودہ پانی سے کیسے نمٹا جائے ،اس کا جواب اب یہی دیا جائے گا کہ اسے سمندر میں بہا دیا جائے کیوں کہ فوکوشیما کا آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج ، مستقبل میں اسی طرح کے جوہری آلودگی کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ایک مثال بن جائے گا۔

اگر جوہری آلودہ پانی کو سائنسی طور پر ماحول دوست لیکن مہنگے طریقوں کے مطابق ٹریٹ کیا جاتا ہے تو اس سے مستقبل میں جوہری توانائی کی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھنے کے بارے میں جاپانی عوام کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔تاہم ، اس طرح کے طریقوں سے سمندری ماحولیاتی نظام طویل مدتی تابکاری سے آلودہ ہوسکتا ہے ، جس سے سمندری مخلوقات اور انسان کی بقا کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ماضی کی قدرتی آفات سے لے کر آج کی "انسانی ساختہ آفات” تک، جاپان کا یہ اقدام ایک بری مثال قائم کرے گا کہ اس کے اپنے حادثات کے نتائج تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ ماحول برداشت کرے. جاپان کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ نہ صرف عالمی ماحول کے لیے سنگین نتائج لائے گا بلکہ عالمی ماحولیاتی گورننس سسٹم کی تاثیر کو بھی کمزور کرے گا۔

جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر چین سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی برادری عام طور پر یہ سمجھتی ہے کہ جوہری آلودگی سے نمٹنا ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا فیصلہ صرف جاپان نہیں بلکہ تمام ممالک کی مشترکہ کوششوں کی صورت میں ہے۔ جاپان کے خود غرض اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے پیش نظر عالمی تعاون کی بنا پر مکمل بائیکاٹ ناگزیر ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، اور سمندری ماحولیات کی تباہی بھی انسانی معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔ لہٰذا بین الاقوامی برادری کو باہمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور مشترکہ طور پر جوہری آلودہ پانی سے نمٹنے کے لیے مزید سائنسی اور معقول حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ سمندری ماحولیاتی نظام کی پائیدار ترقی اور بنی نوع انسان کی مجموعی صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانیتعالمی تعاونعالمی میڈ یاماحول دشمنماحولیاتی نظام
Previous Post

سی پیک بی آر آئی کا انتہائی اہم منصوبہ ہے ،مقر رین

Next Post

بااثر برکس ممالک دنیا کے امن و ترقی کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں، چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
چین

بااثر برکس ممالک دنیا کے امن و ترقی کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading