گھارو کے قریب کے ڈی اے نہر سے تین روز قبل لاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واٹر کارپوریشن کی جالی کے قریب سے برآمد ہوئی۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ سعود ولد جمال کے نام سے ہوئی، جو ملیر کی رفاع عام سوسائٹی کا رہائشی تھا۔
لاش کو سول اسپتال گھارو منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گھارو پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیا۔
ایدھی ایمبولینس کے ذریعے متوفی کی لاش کو غسل و کفن کے لیے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرد خانے، سعود آباد پہنچایا گیا۔