بیس روز کے دوران انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا تیسرا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
دوران اجلاس 58 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
ترقی پانے والے 58 انسپکٹرز میں انسپکٹر ظہور الدین ڈیوڈ ، غلام مصطفی ، طالب حسین ، اللہ یار ، ظفراقبال ، مسعود نذیر اور پرویز اختر جتوئی شامل
انسپکٹرز فیاض احمد ، اظہر حسین ، شاہد محمود ، نور نواز خان ، عابد علی ، ظہورحسین ، محمد عامر اور گل نواز کو بھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
انسپکٹرز محمود الحسن ، شجاعت علی بابر ، ثناء اللہ ، نصیر احمد شاہ ، سعید احمد ، غلام عباس شاہ و دیگر بھی ترقی پانے والوں میں شامل
چند روز قبل منعقدہ پروموشن بورڈ کے دو اجلاسوں میں 107 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔
آئی جی پنجاب کی ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو مبارک باد
ترقی پانے والے افسران نئے جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کا فریضہ سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب
میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور