• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل

تاریخِ فلسفہ – مضمون #2 "ڈاؤ: زندگی کا بہاؤ یا بس ایک فلسفیانہ مذاق؟”

News Editor by News Editor
مارچ 5, 2025
in انٹرنیشنل, تاریخ فلسفہ, تبصرہ / تجزیہ
0 0
9

تحریر : ہراکلیٹس ہراک
یوں تو فلسفہ ایک خشک اور سنجیدہ مضمون سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر اس میں چین کے قدیم دانشوروں کی حکایات شامل کر لی جائیں، تو یہ کسی مارشل آرٹس فلم جتنا دلچسپ ہو جاتا ہے بس جیکی چن اور بروس لی کی لڑائی نکال کر اور کنفیوشس اور لاؤزی کی علمی تلواریں شامل کر کے۔

چین میں ایک زمانہ تھا جب ہر گلی، ہر محفل اور ہر چائے خانے میں نئے خیالات جنم لے رہے تھے، جیسے آج کل سوشل میڈیا پر ہر دوسرا شخص فلسفی بنا بیٹھا ہے۔ اس دور کو "ہنڈریڈ اسکول آف تھاٹ” کہا جاتا ہے، اور یہ کوئی عام اسکول نہیں تھا جہاں صبح کی اسمبلی میں بچوں کو سیدھا کھڑا رہنے کا کہا جاتا تھا۔ یہاں مختلف نظریات، خیالات اور فلسفیانہ مکاتب فکر کا طوفان برپا تھا۔

اب جہاں یونان کے فلسفی بیٹھے کائنات کی گتھیاں سلجھا رہے تھے اور "اصل حقیقت” کی کھوج میں لگے تھے، وہیں چین کے اہلِ دانش عملی سیاست، اخلاقیات اور انسانی رویوں کی گرہیں کھولنے میں مصروف تھے۔ یعنی جہاں سقراط اور افلاطون یہ سوچ رہے تھے کہ "یہ دنیا بنی کیسے؟”، وہیں لاؤزی اور کنفیوشس کا مسئلہ یہ تھا کہ "دنیا چلتی کیسے ہے؟”

چین کے فلسفی لاؤزی (یا لاؤزو، یا لاؤ تسے جو بھی آپ کو آسان لگے) نے ایک زبردست آئیڈیا پیش کیا، جسے "ڈاؤ” کہا جاتا ہے۔ اب ڈاؤ کوئی عام کانسپٹ نہیں بلکہ زندگی کا وہ فلو ہے جس میں سب کچھ قدرتی انداز میں چلتا ہے، جیسے دریاؤں کا بہاؤ، دن کا رات میں بدلنا، یا کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا سیمی فائنل تک پہنچنا اور وہاں دل توڑ دینا۔ (خیر اس بار تو یہ نوبت بھی نہیں آئی!)

1600 قبل مسیح سے 1045 قبل مسیح تک شینگ خاندان کے لوگ پوری ایمانداری سے اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ ان کی قسمت دیوتا طے کرتے ہیں، اور وہ اپنے آباؤ اجداد کی پرستش کر کے شاید کوئی "فیور” لینے کی کوشش کرتے تھے۔ گویا اگر پردادا خوش ہو گئے تو کاروبار چمک اٹھے گا، اور اگر ناراض ہو گئے تو کھیتوں میں ٹڈی دل حملہ کر دے گا۔

پھر آیا 1044 قبل مسیح، جب زاؤ خاندان نے اقتدار سنبھالا اور لوگوں کو یہ "سمجھایا” کہ اقتدار تو آسمانی فرمان کے تحت ہی ملتا ہے، یعنی بادشاہ خدا کی مرضی سے ہی بنتے ہیں۔ اب ظاہر ہے، جب بادشاہ خود کہہ رہا ہو کہ اس کی حکومت اوپر والے کی مرضی سے چل رہی ہے، تو رعایا کے پاس ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا۔ اس دور میں سیاسی فیصلوں کو ہی "خدائی منشا” کا لیبل لگا دیا گیا—یعنی اگر بادشاہ ٹیکس بڑھا دے تو یہ بھی قدرت کا فیصلہ سمجھا جائے، اور اگر رعایا شور مچائے تو اسے بغاوت قرار دے کر سیدھا قید خانے بھیج دیا جائے۔

اسی سیاسی اور نظریاتی "کشتی” کے دوران ڈاؤ مت نے جنم لیا اور چھٹی صدی قبل مسیح میں اپنے فلسفیانہ خیالات کے ساتھ میدان میں آیا۔ تب چین اندرونی جھگڑوں، خانہ جنگیوں اور اقتدار کی "رسہ کشی” میں بری طرح پھنسا ہوا تھا۔ زاؤ خاندان کے نئے منتظمین اور بڑی ریاستی شخصیات نے حکومتی معاملات، تجارت اور سازشوں کو مہارت سے سنبھالا اور درباری سیاست کو ایک "آرٹ” کی شکل دے دی۔ اس دور میں وہی کامیاب تھا جو یا تو درباری چالاکیوں میں ماہر تھا یا پھر اس نے اپنا کوئی الگ فلسفہ بنا لیا تھا، جیسے ڈاؤ مت والوں نے کیا۔

لاؤزی نے کہا کہ "دوسروں کو جاننا ذہانت ہے، لیکن اپنے آپ کو جاننا اصل حکمت ہے۔” یعنی اگر آپ کے پاس وائی فائی کا پاسورڈ ہے، تو آپ ذہین ہیں، لیکن اگر آپ کو معلوم ہے کہ موبائل کے بغیر زندگی گزارنا ممکن ہے، تو آپ واقعی عقلمند ہیں۔

چین کے قدیم دانشور یہ سمجھتے تھے کہ ہر چیز ایک مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ دن رات میں بدلتا ہے، گرمی سردی میں، اور خوشحالی بحران میں—یہ سب ایک قدرتی سائیکل ہے، جو کبھی رکتا نہیں۔ ان کے نزدیک دنیا میں کوئی بھی حالت مستقل نہیں، بلکہ سب کچھ ایک دوسرے سے جُڑا ہوا اور ایک مسلسل بہاؤ میں ہے۔

لاؤزی نے کہا کہ دنیا میں دس ہزار قسم کے مظاہر ہیں (یعنی بے شمار چیزیں) اور ان میں سے انسان بھی ایک ہے، مگر کوئی بھی چیز دوسری سے برتر یا کمتر نہیں۔ یعنی ہم سب "اسپیشل اسٹیٹس” کے بغیر ایک قدرتی ترتیب کا حصہ ہیں۔

لیکن پھر مسئلہ کہاں آتا ہے؟ مسئلہ تب آتا ہے جب ہم اپنی خواہشات اور ضد کے ذریعے قدرت کے اس بہاؤ میں مداخلت کرتے ہیں۔ جیسے کہ فطرت نے ہمیں متوازن زندگی گزارنے کے لیے بنایا، مگر ہم رات 3 بجے تک سکرولنگ کرتے رہتے ہیں اور پھر صبح الارم بجنے پر قسمت کو کوستے ہیں۔

لاؤزی کے مطابق، اصل نیک زندگی وہ ہے جس میں ہم قدرت کے اصولوں کے مطابق چلیں زبردستی نہیں بلکہ خودبخود۔اب آتے ہیں اس کتاب پر جس نے ساری دنیا کو حیران کر دیا—”ڈاؤڈی جِنگ”۔ روایت یہی کہتی ہے کہ یہ کتاب لاؤزی نے لکھی، مگر کچھ اسکالرز کا خیال ہے کہ یہ کئی دانشوروں کے خیالات کا مجموعہ ہے، کیونکہ لاؤزی خود اتنے پراسرار تھے کہ لگتا ہے وہ کبھی تھے ہی نہیں۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک دن لاؤزی نے دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور چپکے سے بارڈر کراس کرنے لگے۔ مگر وہاں کے ایک ہوشیار گارڈ نے انہیں پہچان لیا اور کہا، "حضور، جانے سے پہلے کوئی دانشمندی کی بات تو لکھ کر جائیے!”
لاؤزی نے سر ہلایا، قلم پکڑا، اور جھٹ سے "ڈاؤڈی جِنگ” لکھ ڈالی جیسے کوئی بلاگر آخری وقت میں زبردستی آرٹیکل پورا کر رہا ہو۔

تو جناب، اگر زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ڈاؤ کو فالو کریں، یعنی بہاؤ کے ساتھ چلیں، خواہ مخواہ کی ضد نہ کریں۔ جیسے اگر سگنل پر گاڑی رک جائے تو ہارن بجانے کے بجائے لمحے کو انجوائے کریں، کیونکہ یہی ڈاؤ کا فلسفہ ہے قدرت کے مطابق بہنا، نہ کہ اس کے خلاف جانا!
نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے”قلم کلب”کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تاریخ_فلسفہچین_کی_دانشحکمتڈاؤ_ازمزندگی_کا_بہاؤقدرت_کا_اصولقدیم_دانشکنفیوشسلاؤزیہنڈریڈ_اسکول_آف_تھاٹ
Previous Post

دیپیکا ککڑاور شعیب ابراہیم نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Next Post

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ٹیکسز کی تعداد ،شرح کم کرنے کا تجربہ کیا جائے ' لاہور ٹیکس بار

News Editor

News Editor

Next Post
لاہور ٹیکس بار

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ٹیکسز کی تعداد ،شرح کم کرنے کا تجربہ کیا جائے ' لاہور ٹیکس بار

Comments 9

  1. casino cashback auszahlung says:
    2 مہینے ago

    Im Casinos Austria Members Club genießt du in allen 12 Casinos in Österreich zahlreiche Vorteile und besondere Vergünstigungen.
    Bei jedem Besuch wird auch ein Foto von dir angefertigt, das dem Identitäts-Check
    und der Sicherheit dient. Bitte nimm dir bei deinem Erstbesuch etwas Zeit.

    Zusätzlich kommt hier hinzu, dass man mit zwei „Händen“ spielt.

    Es können drei unterschiedliche Varianten des Spiels
    gespielt werden. Bei dem Roulette muss der Einsatz auf eine Zahl platziert
    werden. Neben diesen klassischen Spielen bietet das Casino in Velden auch noch die Möglichkeit
    zum Preisschnapsen.

    References:
    https://online-spielhallen.de/monro-casino-test-erfahrungen-fur-deutsche-spieler/

    جواب دیں
  2. 500 casino app says:
    2 مہینے ago

    Es verwendet fortschrittliche Verschlüsselungstechnologien, um die Vertraulichkeit von Informationen zu wahren und Benutzerdaten maximal zu schützen. Besonders komfortabel ist der Online-Chat, bei dem Sie
    rund um die Uhr Antworten erhalten. Um Vorschläge von Benutzern zu erhalten, wurden Vorschlagsboxen und Umfragen eingerichtet.

    Diese Lizenz gewährleistet, dass das Casino strenge Vorschriften einhält und
    ein sicheres Spielerlebnis bietet. Der Kundensupport von Bet on Red ist rund um die Uhr verfügbar,
    sodass Spieler zu jeder Tages- und Nachtzeit Hilfe erhalten können. Eine Lotterie ohne Einzahlung beinhaltet das Abonnieren sozialer Casino-Netzwerke oder andere
    Aktionen, für die Sie zusätzliche Geschenke erhalten können. Um die Aktivität der Spieler
    zu diversifizieren, bietet das Bet on Red Online-Casino die Teilnahme
    an spannenden Turnieren an.

    References:
    https://online-spielhallen.de/mr-bet-casino-deutschland-ihr-umfassender-leitfaden/

    جواب دیں
  3. Rocketplay Casino Test says:
    2 مہینے ago

    Lapalingo Bonus Codes 2024

    References:
    https://online-spielhallen.de/marvel-casino-auszahlung-ein-umfassender-leitfaden/

    جواب دیں
  4. online casino promotions says:
    2 مہینے ago

    New players receive a 100% match bonus up to $1,000 plus
    $20 free upon registration. Players can access progressive jackpots and Evolution Gaming live
    dealer tables, including a dual-play Roulette Live broadcast
    from Borgata’s Atlantic City casino floor. Any winnings from the $25 no deposit bonus cannot be withdrawn unless the
    player makes a deposit. Its game library includes over
    5,000 slots and other titles, with exclusive live dealer
    tables. They also earned the highest overall TopsRank ratings and provide a variety of online casino promotions.
    All three offer payout times under 48 hours, have clear bonus terms, and game libraries with over
    1,000 titles.
    Whenever I got the chance, I tested each casino
    site out, playing games while relaxing in my hotel room,
    travelling on buses, and waiting for trains.
    But since there are other similar contenders ready to steal the show, I made a
    list of the top options based on payouts, bonuses, and games.
    During my latest trip, I tested over 100 real money gambling sites and found
    BetOnline to be my #1 pick. Your trusted source for online
    casino reviews and responsible gambling advice. But we’re not just reviewers – we’re real casino players too.

    We’re a team of online casino reviewers with a sharp focus
    on the online gambling market.

    جواب دیں
  5. best Australian online pokies 2026 says:
    2 مہینے ago

    We have fun and pride ourselves on professionalism while providing our customers with a great all-round experience.
    If you thrive on customer service, continual learning and being part of a team, then we want to hear from you.
    Are you looking to start your career in the hospitality/entertainment industry?

    Natural nine is strictly a +18 venue. Casino Canberra reserves the right to
    amend this Policy or any part of it from time to time.
    Any complaint should set out in as much detail as
    possible, all the relevant particulars relating to the complaint, including why you say that Casino Canberra has breached the
    Privacy Act.
    It’s a different kind of casino experience, but in a really good way.
    But honestly, the table games are a lot of fun. What’s
    different is they don’t have any poker machines, which is a bit unusual.

    References:
    https://blackcoin.co/hellspin-australia-where-the-action-never-cools-down/

    جواب دیں
  6. Australian online casino guide says:
    2 مہینے ago

    If you know what games you like to play, the payment
    options you’d like to utilize bonuses you want to take advantage of – you’re golden.
    These are gambling sites with live dealer sections where players can pay
    and get an immersive live casino experience from the comfort of their homes.
    It’s the fastest payment method that many Australians use
    for real money gambling on Australian casino sites.
    We analyzed a lot of top Australian online casinos for
    deposit and withdrawal methods. Unfortunately,
    online casinos are not legal if you are located in Australia, but
    if you are outside of Australia you can play.

    Luckily, our recommended sites are also casinos with PayPal deposit, thereby guaranteeing secure payments
    and swift withdrawals.
    #1 Best Australian online casino of December 2025 is Golden Crown casino.
    Also, you can check our favorite, most reputable Aussie
    casino sites below. Casinority Australia is a trusted casino
    guide with real experts that help Australian players make the right choice.
    In a struggle to find a complete and comprehensive Australian online casino guide,
    Casinority comes to the rescue. There are many reputable international platforms that continue to accept
    players from AU.

    جواب دیں
  7. High roller casino bonus says:
    2 مہینے ago

    With a dedicated customer service team, regular and excellent promotions and the latest in new gaming technology and security software – Vegas
    Palms is a mighty fine choice. Well, you could do far
    worse than sign up to Leo Vegas and claim their insanely generous welcome bonus.
    32 Red is a name that will be familiar to any Aussie pokie player
    in 2025.
    This risk-free casino bonus gives you the chance to explore new games and features using bonus cash or free
    spins—no financial commitment required. As you climb the VIP
    ranks, you can unlock higher bonuses, faster withdrawals, and access to high roller casino bonus offers.
    We evaluate casinos based on player reviews, ensuring they deliver reliable service and prompt assistance.
    Casino promotions encompass a variety of offers, including deposit bonuses,
    free spins, and exclusive deals.

    جواب دیں
  8. cercalavoro.com says:
    2 مہینے ago

    paypal casino android

    References:
    cercalavoro.com

    جواب دیں
  9. https://www.lms.pidernegi.org/employer/our-favorite-paypal-casinos-2025-ranking-update/ says:
    2 مہینے ago

    online casino real money paypal

    References:
    https://www.lms.pidernegi.org/employer/our-favorite-paypal-casinos-2025-ranking-update/

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading