لاہور(کامرس ڈیسک)سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرو فنانس کے ادارے پانچ روز کی تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھلیں گے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر بدھ 28 سے جمعہ 30 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ،
ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے بعد پیر 3جولائی کو بینکس نئے مال سال کے آغاز پر کلوزنگ کیلئے بند رہے۔آج سے تمام سرکاری و نجی بینکس اورمائیکروفائنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔