سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کو نہ پہلے برداشت کیا گیا اور نہ ہی اب کیا جائے گا۔ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ اب پاکستان کیخلاف کسی قسم کی سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی، اور یہ خبریں سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی اور آنے والے دنوں میں ان کی گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عدم شرکت ایک بڑی غلطی تھی، کیونکہ اس وقت دہشتگردی ایک قومی مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اس اجلاس میں عدم شرکت کرنا مناسب نہیں تھا۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے تھی اور صرف پاکستان کی سلامتی کے مسائل پر بات ہونی تھی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، لیکن اس نے نہ کرکے ایک بڑی غلطی کی تھی کیونکہ پارٹی اختلافات سے نمٹ نہیں پا رہی تھی۔
اس کے علاوہ، وفاقی وزیر نیشنل فود سکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل کی سیاست میں کوئی کردار نہیں تھا اور پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں بلکہ انتشار اور مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے۔ وفاق حکومت صبر سے کام لے رہی ہے اور کوئی فوری ایکشن نہیں لے رہی ہے جس سے خیبر پختونخواہ کی حکومت ختم ہو سکے۔