• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
گرفتار

بھارتی پولیس نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو بالآخر گرفتار کرلیا

News Editor by News Editor
اپریل 24, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کی پولیس نے علیحدگی کی تحریک چلانے والے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو ایک مہینے سے بھی زائد عرصے تک تلاش کے بعد بالآخر پنجاب سے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کی پولیس کے سینئر عہدیدار سکھ چین سنگھ گل نے صحافیوں کو بتایا کہ امرت پال سنگھ کو مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پنجاب کے ضلع موگا میں گاؤں روڈے سے گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ امرت پال سنگھ کو نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت گاؤں گردوارا سے گرفتار کرلیا گیا اور اس ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کے خطرے پر فرد جرم عائد کیے بغیر ایک سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

سکھ چین سنگھ گل نے کہا کہ انہیں ریاست آسام کے علاقے دیبروگڑھ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے چند ساتھی پہلے ہی جیل میں موجود ہیں۔بھارتی پولیس کی جانب سے وارث پنجاب دے نامی تنظیم کے سربراہ 30 سالہ امرت پال سنگھ کو خود ساختہ مبلغ بننے اور اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پر آتشیں اسلحے کے ساتھ دھاوا بولتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اقدام قتل، قانون کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالنے اور تفرقہ ڈالا دیا ہے اور کہا تھا کہ یہ اقدامات مارچ کے وسط سے جاری تھے۔بھارتی پولیس نے اس واقعے کے بعد 18 مارچ کو پہلی دفعہ انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی اور مذکورہ ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کردیا تھا۔

امرت پال سنگھ کا بڑے پیمانے پر تعاقب کیا گیا تھا تاہم رپورٹس کے مطابق وہ 3 گاڑیاں تبدیل کرکے حکام سے بچنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ حکام نے ان کی فوری طور گرفتاری کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ آبادی پر مشتمل پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی تھی۔بھارتی ریاست پنجاب میں امرت پال سنگھ جیسے نوجوان نے سکھ کی اکثریت کی حامل ریاست میں آزاد ریاست کے مطالبے کو دوبارہ زندہ کردیا تھا، تاہم خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی ہوگی جہاں 1980 کی دہائی اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں علیحدگی پسند تحریک کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔

امرت پال سنگھ کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر واقع ریاست پنجاب میں آزاد وطن بنانے کا پرانا مؤقف دہرایا گیا تھا اور بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنے گروپ میں جمع کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی پولیس نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی اور امرت پال سنگھ کی تنظیم ‘وارث پنجاب دے’ کے خلاف ملک بھر میں گھیراؤ اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی تھیں۔بھارتی میڈیا نے 19 مارچ کو ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 78 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ امرت پال سنگھ ایک مشہور بس ٹرمینل پر ہندو مبلغ کے بھیس میں دکھے گئے ہیں، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ان کے چند حامیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔بعدازاں ریاست ہریانہ سے ایک خاتون کو گرفتارکیا گیا، جس نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ اور امرت پال سنگھ سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے رابطے میں ہیں۔امرت پال سنگھ کوگرفتار کرنے کی ناکام کوشش کے بعد بھارتی سفارت خانے نے نیپال کو متنبہ کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ اگر امرت پال سنگھ نیپال فرار ہو گیا تو اس کا نام نگرانی کی فہرست میں شامل کردیا جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امرت پال سنگھبھارتی پولیسگرفتار
Previous Post

ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز والی شخصیات کو مفت بلیو ٹک دئیے جانے کا انکشاف

Next Post

عید الفطر کے پیغام میں امریکی صدر کا اسلاموفوبیا سے لڑنے کا عزم

News Editor

News Editor

Next Post
امریکی صدر

عید الفطر کے پیغام میں امریکی صدر کا اسلاموفوبیا سے لڑنے کا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading