ممبئی: بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ اداکارہ کئی برسوں سے موذی مرض کینسر میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز اپنے گھر میں انتقال کرگئیں۔
پریا مراٹھے نے متعدد بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں کے علاوہ ڈرامہ سیریلز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ وہ 2012 میں اپنے ساتھی اداکار شانتانو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
اداکارہ کی وفات پر بھارتی شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کی فنی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔









