• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
بریسٹ کینسر

بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت، طرز زندگی بدلنا ہوگا:پروفیسر عائشہ شوکت

News Editor by News Editor
اکتوبر 7, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)چھاتی کے کینسر سے متعلق وسیع پیمانے پر آگاہی مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ پاکستانی خواتین احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنا طرز زندگی تبدیل کر کے اس بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر آف سرجری اور سپیشلسٹ کینسر سرجری ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کانٹی نینٹل میڈیکل کالج میں آگاہی سیمینار و واک کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی،ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، سماجی شخصیات مسز صدف جاوید،مسز نائلہ بھٹی،مسز ناصرہ شوکت، ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد شفیق، پروفیسر صاحبان سمیت میڈیکل سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پرنسپل پروفیسر عائشہ شوکت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جدید میڈیکل سائنس نے بریسٹ کینسر کو قابل علاج مرض بنا دیا ہے تاہم یہ علاج کافی مہنگا ہونے کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کی خواتین کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے اور اگر مرض کی تشخیص و علاج میں تاخیر ہو جائے تو مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ماہرین کے مشاہدے میں آئی ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر خواتین کے مقابلے میں کم ہوتی ہے،بریسٹ کینسر ہارمونز کی کمی پیشی،جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے، نومولود کو دودھ پلانے سے اجتناب اور پروٹین (ریڈ میٹ) کا بہت زیادہ استعمال بھی انسانی جسم میں کینسر کے خلیات کو جنم دیتا ہے۔

پروفیسر عائشہ شوکت نے کہا کہ شادی شدہ خواتین کے علاوہ بہت سے کنوری لڑکیاں بھی ا س مرض کا شکار ہو رہی ہیں اور بچیاں روائتی شرم و حیاکی وجہ سے سینے میں ہونے والی درد یا کسی قسم کی تبدیلی کے بارے میں اپنے والدین سے بھی ذکر نہیں کرتیں اور نہ ہی ڈاکٹر سے مشورہ کرتی ہیں جس سے مرض اندر ہی اندر پھیلنے سے نوبت سرجری تک پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض میں بریسٹ کینسر کے شدت اختیار کرنے سے اسے کیمیو تھراپی اور شعاعوں کا کورس کروانا پڑتا ہے اور ادویات بھی طویل عرصہ تک استعمال ہوتی ہیں جس سے مریض کی عمومی صحت بھی متاثر ہوتی ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ اگر کسی نوجوان لڑکی یا شادی شدہ خواتین کو چھاتی میں درد یا گلٹی محسوس ہوتو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر یں تاکہ میمو گرافی کے ذریعے بیماری کی تشخیص کر کے بگڑنے سے پہلے علاج معالجہ شروع کیا جا سکے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ خواتین کی صحت کے بارے میں فکر مند رہتی ہیں اور ان کی صحت کے مسائل کو بہتر بنانے کے لئے وہ معروف سرجن ڈاکٹر عائشہ شوکت کی رہنمائی میں ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں گی تاکہ خواتین کوکوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے آگاہی مہم کے انعقاد پر کانٹی نینٹل میڈیکل کالج کی پرنسپل اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے پیغام کو عام کیا جائے گا تاکہ وہ بر وقت تشخیص کو یقینی بناسکیں۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمپلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آگاہی سیمیناربریسٹ کینسرپروفیسر عائشہ شوکتچھاتی کے کینسر
Previous Post

لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

Next Post

پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے، نگران وزیر خارجہ

News Editor

News Editor

Next Post
نگران وزیر خارجہ

پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے، نگران وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading