اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ بھیجے جانے والے کپڑوں کے ایک پارسل سے 8.750 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف کے مطابق یہ منشیات پارسل کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
ادھر کراچی میں ایک کوریئر آفس سے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل میں 3.6 کلو ہیروئن ملی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن بھی قبضے میں لی گئی۔
طورخم میں زیرو لائن کے قریب 1.492 کلو آئس، اور لاہور کے ڈیفنس روڈ پر گاڑی سے 4 کلو آئس برآمد ہوئی، جہاں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔