مکوآنہ ( کاروبار)بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 56.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 56.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مئی 2022 کے دوران 713 ملین روپے کے پنکھے برآمد کئے گے جبکہ مئی 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 1.11 ارب روپے رہا۔ اس طرح پنکھوں کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 56.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔