• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

بجلی مزید مہنگی کرنے سے اسکا استعمال کم، چوری میں اضافہ ہو گا،میاں زاہد حسین

News Editor by News Editor
فروری 21, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی کی وجہ سے اسکا استعمال بہت کم ہے جس میں مزید کمی آئے گی.

 

جس سے ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کا عمل متاثر ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی وجہ سے اسکا استعمال مزید کم اور چوری میں اضافہ ہو جائے گاجو معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ جائے گی۔ بجلی کاسارا نظام اشرافیہ کے قبضے میں ہے جسے بہتر بنانے کے لئے مقامی آبادی کی شمولیت ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں بجلی کے شعبے میں لوکل کمیونٹی کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج نکلے ہیں.

جبکہ پاکستان میں یہ شعبہ سیاسی اشرافیہ اور بیوروکریسی کے قبضے میں ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی مسلسل گر رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار، تقسیم، گورننس اور دیگر معاملات میں عوام کی شمولیت ضروری ہو چکی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ 2030 تک پاکستان میں بجلی کی طلب پچیس ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر چالیس ہزار میگاواٹ ہو جائے گی جس کے لئے انتظامات کی ضرورت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی بجلی چوری پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 380ارب روپے کی بجلی چوری ہوچکی ہے جو ٹیرف میں اضافے سے 520 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

چوری ہونے والی بجلی میں سے 200ارب روپے کی بجلی کنڈوں اور80ارب میٹرز کے ذریعے چوری کی گئی۔ ملک بھر میں بجلی چوری ہو رہی ہے مگر بنوں مردان اور سکھر اس سلسلے میں پیش پیش ہیں۔ بجلی چوروں میں عام صارفین کے علاوہ ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں جس میں سرکاری اہلکار ملے ہوئے ہیں۔ اب تو بجلی چوری میں مدد کے لئے باقائدہ کاروبار کھل گئے ہیں .

جن کی بڑی ڈیمانڈ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 20 فیصد بجلی چوری ہوجاتی ہے اور 10 فیصد بجلی کے بل ادا نہیں ہوتے یعنی تقریبا سات ہزار میگا واٹ بجلی ہر ماہ سسٹم سے غائب ہو جاتی ہے جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے مگر بجلی چوری کے سدباب کے بجائے سارے نقصانات لائن لاسز کے نام پر صارفین پر تقسیم کر دئیے جاتے ہیں جس سے بجلی مہنگی ہوتی ہے، کاروباری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان انٹرنیشنل مارکیٹ میں لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقابلے کی سکت سے محروم ہو جاتے ہیں یہ صورتحال سرکاری اہلکاروں کی نا اہلی کا شاخسانہ ہے جسے ایماندار صارفین اور مملکت بھگت رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمیاں زاہد حسین
Previous Post

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنوری میں 90 فیصد کم ہو کر 24 کروڑ ڈالر ہوگئے

Next Post

پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی کی عالمی کانفرنس22فروری کو ہوگی

News Editor

News Editor

Next Post
گیسٹرو انٹرالوجی

پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی کی عالمی کانفرنس22فروری کو ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading