اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 32فیصد ٹیکسز ہیں، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں129روپے72پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔
فی لیٹر پیٹرول میں 23روپے 72پیسے کسٹم ڈیوٹی جبکہ103روپے 50پیسے لیوی اور 2روپے 50پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں21فیصد ٹیکس شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82روپے 81پیسے ٹیکسز کے ہیں۔ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں51روپے 62پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 28روپے 69پیسے لیوی جبکہ 2روپے 50پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
٭٭٭٭٭