ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، سنگل فیس رجسٹریشن کا کل آخری دن

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)2026 کےلئے سنگل فیس رجسٹریشن کا کل (بدھ کو) آخری روز ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایم ڈی کیٹ کےلئے معمول کی فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔کونسل نے واضح کیا ہے کہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی امیدوار تاخیر سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، تاہم اس کےلئے اضافی لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی اور یہ سہولت صرف 13 جولائی تک دستیاب ہوگی۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کےلئے لازمی امتحان ہے، جس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ہی سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے اہل تصور کیے جائیں گے۔ اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ امتحان کی تیاری پر بھرپور توجہ دیں اور رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔کونسل کے مطابق تمام درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی کوائف اور مطلوبہ دستاویزات درست انداز میں اپ لوڈ کریں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ بھی آن لائن جاری کیے جائیں گے، جنہیں امتحانی مرکز میں ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں