ایل پی جی

ایل پی جی صنعت کا گیس قیمتوں اور کوٹے کی تقسیم میں اصلاحات کا مطالبہ

لاہور(کامرس ڈیسک) ایل پی جی صنعت کے نمائندوں نے گیس کی قیمتوں کے تعین اور کوٹے کی تقسیم کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے محفوظ اور بلا تعطل ایل پی جی فراہمی کے لیے مثر اقدامات پر زور دیا ہے۔لاہورمیں صنعت سے وابستہ نمائندوں کے اجلاس میں ایل پی جی سیکٹر کودرپیش مسائل اوران کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ موجودہ نظام میں بہتری لا کر صارفین کو معیاری اور مسلسل ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سرپرست اعلی ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی محفوظ، شفاف اور بلا تعطل ترسیل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ صارفین اور صنعت دونوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

اس موقع پرحاجی نعمان نے مطالبہ کیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے سے قبل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزسے باقاعدہ مشاورت کرے تاکہ فیصلے زمینی حقائق اور صنعت کی ضروریات کے مطابق کیے جا سکیں۔اجلاس میں ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مثر رابطے اور صنعت کے مشترکہ مقف کو آگے بڑھانے کے لیے انڈسٹری کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کے ذریعے صنعت کے مسائل متعلقہ اداروں تک مثر انداز میں پہنچائے جائیں گے اور پالیسی سازی کے عمل میں بہتر ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں