راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے کئی مورچے تباہ کر دیے۔
ذرائع کے مطابق، 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو خاموش کروا دیا۔
جوابی فائرنگ کے دوران دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوئے، جن میں مقبوضہ کشمیر کی "چکپترا پوسٹ” بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائیاں اس کے جنگی جنون کا ثبوت ہیں، تاہم پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔