صدر ٹرمپ

ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے ، امریکا نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکا نے وینزویلا کو 1 دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں