لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 08 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی/ ڈی او سی ٹی ڈی میانوالی غلام جعفر کو ایس ڈی پی او شاہ پورسرگودھا،
ایس ڈی پی او شاہ پورسرگودھا سید ذوالفقار علی گیلانی کو ایس ڈی پی اوفتح جنگ اٹک،
ایس ڈی پی اوفتح جنگ اٹک محمد نواز سیال کو ایس ڈی پی اوماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر،
ڈی ایس پی انوسٹی گیشن آر او سی ٹی ڈی سرگودھاشوکت علی کو ایس ڈی پی اوصدر میانوالی،
ایس ڈی پی اوصدر میانوالی شبریزحسین کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کے سپرد،
ڈی ایس پی ٹریننگ اینڈ ٹریفک پی ایچ پی ہیڈ کواٹر لاہور ریاض شاہد کو ڈی ایس پیI- اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کی خالی آسامی پر،
ڈی ایس پی بلڈنگز آپریشنلائزیشن پی ایچ پی ہیڈ کواٹر لاہور سعید الرحمان رانا کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی II- کی خالی آسامی پر،
تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی جاوید اقبال کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن II- فیصل آباد کی خالی آسامی پرتعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔