مکوآنہ (تعلیم ڈیسک)پنجاب ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کوششیں رنگ لے آئی،انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد نے پیپر مارکنگ معاوضہ کے چیک جاری کردیے،
محمد آصف ظفر سینئر نائب صدر کی مدعیت میں پنجاب ٹیچر یونین ٹوبہ کے رہنمائوں چوہدری طاہر افضل وڑائچ صوبائی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین چوہدری محمد ارشاد رندھاوا ضلعی صدر، محمد ساجد جنرل سیکرٹری نے 2018میں اساتذہ کو پیپر مارکنگ کا کم معاوضہ ملنے پر انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کے خلاف درخواست دائر کی کیس صوبائی محتسب سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ تک گیا.
انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آبادکی اپیل ہر کورٹ سے خارج ہوگئی تھی یونین رہنمائوں نے عملدرآمد کے لیے کورٹ سے رجوع کیا تو انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد نے 2018کے بقایا جات کے اساتذہ کو چیک جاری کردیے ہیںپنجاب ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدیداران نے پانچ سال تک بورڈ کے خلا ف کیس لڑکر اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑی اس کیس میں راہنمائی نوید اشرف صاحب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول عید گاہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کی اساتذہ نے پنجاب ٹیچرز یونین عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا