ویب ڈیسک
14 اپریل 2025
بیجنگ میں ایک اہم انٹرویو کے دوران چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے امریکا کو واضح پیغام دیا کہ اگر واشنگٹن تجارتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو چین پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وکٹر گاؤ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کسی ایک ملک پر انحصار نہیں کرتا، اور یہ سوچ کہ دنیا صرف امریکا کے گرد گھومتی ہے — غلط ہے۔ انہوں نے کہا:
"ہم 5 ہزار سال سے موجود ہیں، اور امریکا کے بغیر آئندہ 5 ہزار سال بھی گزار سکتے ہیں۔”
وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین اگر دباؤ میں آیا تو بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی جنگ ہو یا پابندیاں، چین ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر ٹیرف اور تجارتی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔