نیپئیر(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو نیپیئر میں کھیلا گیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق گزشتہ روز پریکٹس کے دوران دائیں پاﺅں میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہیں ۔