• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شاہ محمود قریشی

الیکشن قریب سے دیکھ رہے ہیں، قوم انتخابات کی تیاری کرے، شاہ محمود قریشی

News Editor by News Editor
جنوری 5, 2023
in پاکستان
0 0
0

ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن قریب سے دیکھ رہے ہیں، قوم انتخابات کی تیاری کرے،عمران خان کی جدوجہد کامیا ب ہونے والی ہے۔

لٹیرے جلد گھروں کو جائیں گے،پی ڈی ایم کی صفوں میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سمتیں مختلف ہیں،تحریک انصاف کی مخالفت میں بننے والا 13جماعتوں کا اتحاد اختتام کی طرف بڑھتا نظر آرہا ہے، حکومتی اتحادیوں کے تحفظات اور بیانات واضح ہو رہے ہیں، پہلے کہا تھا غیر فطری اتحاد جلد انجام کو پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل 45اور 46 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب اور سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا وفاق میں پی ڈی ایم لٹیروں کی حکومت ہے، جو گزشتہ 7 ماہ سے اپنی دولت بڑھانے کے چکروں میں ہے۔ حکمرانو ں کے اثاثو ں میں اضافہ ہواجبکہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے، حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے۔ معاشی حالات بے قابوہو چکے ہیں،دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ڈالر بے قابو ہو چکا ہے، روپے کی قدر روز بروز گر رہی ہے، سیاسی شعبدہ باز عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، ملک کے آگے بڑھنے کاواحد حل فوری انتخابات ہیں جو ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی طاقت سے تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنائے گی اور حکومت میں آنے کے بعد قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا سخت احتساب کریں گی ۔انہوںنے کہاکہ جس نے قومی دولت پر ڈاکہ ڈالا اسے حساب دیناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا، عمران خان کے خلاف سازشیں کی گئیں،انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ نا اہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کی کارکردگی کی بدولت حکمرانوں کی مقبولیت میں کمی اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اپنی نظر آتی شکست دیکھ کر یہ لوگ الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں فرار نہیں ہونے دیں گے،انہیں الیکشن کروانا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بچانے کیلئے فوری اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں،70 سال اقتدار پر رہنے والے افراد ساڑھے تین سال اقتدار میں رہنے والوں سے حساب کس طرح مانگ سکتے ہیں، ملک میں جاری تمام سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں،یہ نا اہل لوگ ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے دامن چھڑوا رہے ہیں،اپنی نا اہلیت اور ناکامی کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈال کر موجودہ ملکی حالات سے بری الزامہ نہیں ہوسکتے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کی ناکامی کے حوالے سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ایک دوسرے پر الزامات قوم کے سامنے ہیں،دونوں شخصیات کا تعلق ن لیگ سے ہے اور دونوں شخصیات معاشی بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ (ن )لیگی قیادت تحریک انصاف کو معاشی بحران کا ذمہ دار کیسے قرار دے سکتی ہے؟ن لیگ کی قیادت کو پہلے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے بیانات کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہے۔ پی پی 217 اور این اے 157 میں عوام کا دیرینہ مطالبہ سیوریج کے بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے، ہم نے ساڑھے تین سالوں میں ملتان کے سیوریج نظام کی تبدیلی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کیا۔ جن پر کام شروع ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے ملتان کے باسیوں کو سیوریج کے بوسیدہ نظام سے نجات ملے گی اور آئندہ 30سال تک کی سیوریج کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں این اے 156 کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے،میرے مد مقابل کسی سیاسی شخصیت نے این اے 156 میں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدے پوریکررہے ہیں۔

جو ہوسکا وسائل اور توانائیاں حلقے کی ترقی پر خرچ کئے اور آئندہ بھی حلقے کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 45 اور 46 میں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دورہ کیا۔ تنگ گلیوں میں موٹر سائیکل پر جا کر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یونین کونسلوں میں مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے۔ مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالجبار’ شیخ سجاد حمید ودیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشنانتخاباتپاکستان تحریک انصافشاہ محمود قریشیوائس چیئرمین
Previous Post

پیپلزپارٹی نے مسلح گروہ کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کردی

Next Post

شکایت سیل مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر منصوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری سخت کارروائی کرے' چودھری پرویز الٰہی

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعلی پنجاب

شکایت سیل مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر منصوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری سخت کارروائی کرے' چودھری پرویز الٰہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading