• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

افغانستان کے خلاف جنگ کرنی چاہیے نہ اس کے متحمل ہوسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،حکومت کو افغانستان سے مذاکرات میں جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 18, 2025
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان سے بات چیت کےلئے جماعت اسلامی کی خدمات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف جنگ کرنی چاہیے نہ افورڈکرسکتے ہیں، افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، ملک کے حالات سنگین ہوچکے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان میں بھی عوامی مینڈیٹ کے خلاف لوگوں کو مسلط کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دعوی کر رہے ہیں کہ مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی ترقی کہیں نظر نہیں آ رہی، صرف اشتہارات میں دکھائی جا رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو سندھ کے پانی میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ اس کینال کے خلاف اجلاس کر رہی ہے، اور دوسری طرف خود اس منصوبے کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں کے پانی کے کوٹے کو منصفانہ انداز میں تقسیم کیا جائے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا میں 57 حملے ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں بدامنی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لیے ہورہا ہے کیونکہ ہمارے پاس اپنی کوئی موثر پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی معاملات امریکا کے سپرد کر دئیے، جس کے نتیجے میں سی آئی اے، را اور بلیک واٹر جیسے ادارے پاکستان میں مداخلت کرنے لگے، اور ملک کو 150 سے 200 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افغانستان کے خلاف جنگ نہیں کرنی چاہیے نہ ہی ہم ایسی جنگ کے متحمل ہو سکتے ہیں، افغانستان کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا اگر حکومت کو افغانستان سے مذاکرات میں جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ حافظ نعیم نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ بلوچ عوام میں عدم اعتماد کیوں بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو ان کا حق نہیں دیا گیا، یہاں تک کہ سی پیک میں بھی انہیں شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی آئین کے خلاف جائے گا وہ دہشت گرد ہے، مگر اس وقت خود حکومت آئین کے خلاف جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کے حقوق کو سلب کرنے کے بجائے انہیں ان کا حق دینا چاہیے، نہ کہ انہیں جبری طور پر غائب کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچوں میں یہ عدم اعتماد کیوں پیدا ہوا ہے، جب نوجوانوں کو مین اسٹریم میں نہیں لایا جائے گا تو یہی صورتحال ہوگی، بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہوگا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا ہوجائے تو جنگیں نہیں جیتی جاتیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال تباہ کن ہے جو حکومت کی بہت بڑا ناکامی بھی ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے رہیں گے عوامی سطح پر ربطہ کیا جائے گا اسٹیک ہولڈرز سے بھی بات کی جائے گی، کے پی کے میں کس طرح امن کیا جائے اس پر بات کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہو ں گے امریکہ کے کہنے پر نہیں، کوئی بھی جنگ فوج نہیں لڑتی بلکہ قوم لڑتی ہے، عوام اور فوج میں فاضلہ ہوگا تو کوئی بھی جنگ نہیں جیتی جاسکتی، سیاست پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر ایسے ہی حالات ہوتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں 22 قومی اسمبلی کی سیٹوں میں ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، آج بھی موقع ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے فارم 45 کے تحت نتائج دئیے جائیں، اب تک اس صورتحال میں نکلنے کا واحد راستہ مینڈیٹ کا احترام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج ہے بعض ایسے اضلاع ہیں جہاں تین چار بجے کے بعد لوگ سفر نہیں کررہے ہیں، پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کررہی ہے، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اے ون پارٹی ہے، کراچی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پی پی نے جو حال کیا ہے سب کو پتہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کب قیمت کم ہوگی، بجلی کی قیمت فوری کم کی جائے، سولر پر نیٹ میٹرنگ پر قد غن لگادی گئی ہے، اب 27 روپے فی یونٹ کو 10 روپے کردیا گیا ہے جو سراسر دھوکہ ہے، ایک جانب لوگوں کو سولر کی جانب راغب کیا اب یہ اقدام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ہی ہیں عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو مسترد کردیا گیا ہے، آج بھی ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہے، عید کے بعد عوام سے رابطہ کرینگے اور عوامی مہم آغاز کریں گے، جب سے کے الیکٹرک وجود میں آئی ہے اس وقت سے لے کرکے الیکٹرک مافیا کے ساتھ سب لوگ ہیں حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 14 اپریل کو اسلام آباد میں بلوچ عوام کے لیے کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں ان کے مسائل اور حقوق پر بات کی جائے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افغان سرزمینافغانستانجنگحافظ نعیم الرحمانحکومتمتحمل
Previous Post

دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی، ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

Next Post

ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق ماریں اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضی وہاب

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
مرتضی وہاب

ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق ماریں اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضی وہاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading