• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
روس کا دورہ

افر یقی رہنما ؤں کی جا نب سے یو کر ین اور روس کا دورہ

News Editor by News Editor
جون 21, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ، سینیگال، زیمبیا اور دیگر افریقی ممالک کے سربراہان مملکت اور افریقی یونین کے گردشی چیئرمین پر مشتمل افریقی رہنماؤں کے وفد نے یوکرین اور روس کا دورہ کیا، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی، اور روس یوکرین تنازع کو کم کرنے اور خوراک کے بحران کا حل تلاش کرنے سمیت متعلقہ امور پر گہرا تبادلہ خیال کیا۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یوکرینی رہنما کے ساتھ بات چیت کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، جنوبی افریقہ کے صدر ماٹامیلا رامفوسا نے کہا کہ افریقی وفد نے حصول امن مشن کو کندھے پر رکھ کر مذکورہ دورہ کیا۔ افریقہ روس۔یوکرین تنازع سے بہت متاثر ہوا ہے اور امید ہے کہ جلد از جلد تنازع کے خاتمے کو عمل میں لایا جائے گا. پریس کانفرنس میں ، رامفوسا نے تنازع کے خاتمے سے متعلق افریقی امن منصوبے کے تحت دس تجاویز پیش کیں ، جن میں سفارتی ذرائع سے امن مذاکرات کو عمل میں لانا اور روس اور یوکرین سے زرعی مصنوعات اور کھاد کی برآمد کو یقینی بنانا شامل ہے۔

افریقی رہنماؤں کے روس اور یوکرین کے مشترکہ دورے نے عالمی امن کے تحفظ کے لئے افریقہ کے عزم کو ایک بلند آواز سے اجاگر کیا ہے ، جسے دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر توجہ ملی اور مثبت تبصروں کی صورت میں حوصلہ افزائی کی گئی ۔ جنوبی افریقی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ افریقہ ہمارے براعظم سے باہر تنازعات کو حل کرنے کے لیے اکٹھا ہوا ہے” جو تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 17 تاریخ کو کہا کہ روس یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لئے افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔

لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممالک یوکرین بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے عمل میں شامل ہو رہے ہیں، جس سے تنازع کے حل کے بارے میں بین الاقوامی برادری کے عمومی موقف کی عکاسی ہوئی ہے ، خاص طور پر زیادہ سے زیادہ انتظار کرو اور دیکھو کا موقف رکھنے والے ممالک نے واضح طور پر اپنے جنگ مخالف اور امن نواز موقف کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ یوں امریکہ اور مغرب کو ایک تنہا اور شرمناک مقام پر لا کھڑا کر دیا گیا ہے جنہوں نے شروع سے ہی دوسرے ممالک کو فریق چننے پر مجبور کیا تھا اور اب بھی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں ۔

روس یوکرین تنازع کے آغاز سے ہی امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر جامع پابندیاں عائد کرنے کی صورت حال سے ایسا لگتا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے پاس صرف دو ہی آپشن ہیں: یا تو یوکرین کی حمایت کریں اور "آزادی” کے لیے آواز اٹھائیں، یا پھر روس کی حمایت کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی "مجرم” بن جائیں. تنازع کے حل کے حوالے سے چین کا مستقل موقف "کہیں بھی جانبدار نہیں، صرف امن اور بات چیت کےساتھ”ہے! نتیجتاً چین کے موقف کو مغرب نے "تضاد” اور "انصاف کے نام پر انصاف مخالف” قرار دیا ہے۔ تاہم، جیسے جیسے تنازع بڑھتا جا رہا ہے، دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں نے چین کے موقف کی درستگی کا احساس کرنا شروع کر دیا ہے: صرف مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہی تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ سب سے پہلے صحیح اور غلط کو بالائے طاق رکھ کر بیٹھ کر بات چیت کریں۔متعلقہ فریق ایک ماہ، ایک سال، دس سال تک بات کر سکتے ہیں، تاہم فوری ترجیح جنگ کو روکنا ہے، خون ریزی کو بند کرنا ہے اور امن کو ایک موقع دینا ہے۔

مشہور امریکی سیاست دان اور طبیعیات دان بیجمن فرینکلن نے ایک بار کہا تھا کہ "کبھی بھی کوئی اچھی جنگ نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی برا امن ہوتا ہے”۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ جب افریقی رہنما نے روس یوکرین مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے اپنا دورہ ختم کیا تو نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ ” تنازع کو منجمد نہیں کیا جا سکتا اور یوکرین روس امن مذاکرات قبل از وقت نہیں ہونے چاہیں۔ امن منصفانہ ہونا چاہئے، اور امن تنازعات کو منجمد کرنے یا دشمن کے معاہدوں کو قبول کرنے سے متعلق نہیں ہوسکتا ہے”. ظاہر ہے کہ مغربی ممالک امن نہیں بلکہ روس کے خلاف "اچھی جنگ” کو جیتنا چاہتے ہیں تاکہ مغرب کی یک قطبی بالادستی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ لہٰذا اگرچہ امن کی آواز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے، لیکن امن کی کرن ابھی بہت دور نظر آ رہی ہے۔

چین دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے واضح طور پر یوکرین بحران کے سیاسی حل کی تجویز پیش کی ، اور صرف چین نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر پوزیشن پیپر جاری کیا۔ کچھ عرصہ قبل چینی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے یوریشین امور سفیر لی ہوئی نے روس ، یوکرین اور دیگر پانچ یورپی ممالک کا دورہ کیا تاکہ یوکرین بحران کے سیاسی حل پر تمام فریقوں سے بات چیت کی جا سکے جس پر دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ اگرچہ چین اور افریقہ سمیت امن قوتوں کی کوششوں کے باوجود جلد ٹھوس نتائج کا امکان نہیں ہے کیونکہ تنازع کے دونوں فریقوں کے خیالات اور موقف بہت مختلف اور ایک دوسرے سے کافی دور ہیں ، لیکن یہ تنازع کی سفارتی ثالثی میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ قدم اٹھایا جانا چاہیے اور پھر شاید امن کو موقع ملے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افر یقی رہنما ؤںروس کا دورہیو کر ین
Previous Post

چین اور جرمنی کی حکومت کی مشاورت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

Next Post

چین، ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں متنوع تہذیب کے رنگ

News Editor

News Editor

Next Post
ڈریگن بوٹ فیسٹیول

چین، ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں متنوع تہذیب کے رنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading