• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
آلہ

اعضا کی پیوندکاری میں ناکامی سے آگاہ کرنے والا دنیا کا پہلا آلہ تیار

News Editor by News Editor
ستمبر 10, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

الینوائے(صحت ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ تمام احتیاط کے باوجود ایک انسان سے دوسرے میں لگائے جانے والے اعضا کو مریض کا بدن مسترد کر دیتا ہے کیونکہ بدن کا قدرتی امنیاتی نظام اسے غیر اجسام تصور کرتا ہے۔

اب دنیا کا پہلا آلہ بنایا گیا ہے جو بطورِ خاص گردے کی پیوندکاری کے پہلے مرحلے میں ہی اس کی کامیابی یا ناکامی سے آگاہ کرسکتا ہے۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک بہت ہی چھوٹا برقی آلہ بنایا ہےجوعطیہ کردہ عضو کے اوپربیٹھا رہتا ہے اور پیوند کردہ عضو کا ڈیٹا فون یا ٹیبلٹ کو دے سکتا ہے۔ اس سے ڈاکٹر ٹرانسپلانٹ کی کامیابی یا ناکامی کا پتا لگاسکتے ہیں اور عضو کو مزید خراب ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

یہ بہت ہی باریک آلہ ہے جو گردے سے چپک کر اس میں حرارت کی کمی بیشی کا خیال رکھتا ہے۔ یعنی وہ اندرونی سوزش (انفلیمیشن) کو نوٹ کرتا ہے اور ڈاکٹروں کو اس سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ اسے چھوٹے جانوروں کے ماڈل پر آزمایا بھی گیا ہے۔

چھوٹے ممالیوں مثلاً چوہے کے تجربات بتاتے ہیں کہ عضو فیل ہونے سے تین ہفتے قبل ہی سائنسدانوں کو اس کی ٹھیک ٹھیک خبر ہوگئی جو مروجہ طریقوں سے قدرے بہتر ہے۔ اس سے ڈاکٹر نہ صرف مزید تدابیر اختیار کرسکتے ہیں بلکہ عضو کو ناکارہ ہونے سے بھی بچانا ممکن ہوسکتا ہے۔

جرنل سائنس میں 8 ستمبر کو اس کا مقالہ شائع ہوا ہے اور محقق ڈاکٹر لورینزو گیلن کہتے ہیں کہ پھیپھڑے ہوں یا گردے ان کے مسترد کئے جانے کا خدشہ مریض کے سر پر تلوار کی طرح لٹکتا رہتا ہے۔ بعض مریض ایمرجنسی میں مرجاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کے عطیہ کردہ عضو ناکارہ ہوچکا تھا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں افراد کسی قریبی عزیز کا موزوں گردہ اپنے جسم میں لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہیں کئی ٹیسٹ سے گزرنا ہوتا ہے تاکہ گردے کی صحت معلوم ہوتی رہے۔ اس کا سب سے موزوں طریقہ تو تکلیف دہ بایوپسی ہی ہے جو ایک الگ دردِ سر ہے۔

یہ ایک باریک آلہ ہے جو بہت سادہ ہے جو سوزش کے نتیجے میں گردے میں نصف سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی تبدیلی سےبھی خبردار کرتا ہے۔ ہر وقت یہ اوقات بھی نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اب اگر 8 تا 12 گھنٹےمیں بار بار گردہ گرم اور ٹھنڈا ہورہا ہے تو یہ خطرے کی بات ہوگی۔ اس پر ڈاکٹر فوری طور پر دیگر اہم اقدامات اختیار کرسکتے ہیں جو مریض کے لیے مفید ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقداماتآلہدل کے مریضوںسوزشصحتمریض
Previous Post

گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

Next Post

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام انا مولکا ایوارڈز کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام انا مولکا ایوارڈز کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading