کراچی(سپورٹس نیوز)چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بال بال بچ گئے۔
آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اسمتھ واضح طور پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے تھے۔آسٹریلوی کپتان اس وقت 23 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جبکہ ٹیم کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔
اسٹیو اسمتھ نے بھارتی اسپنر اکشر پٹیل کے پورے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا جبکہ ان کی آخری گیند پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے۔اکثر پٹیل کی گیند پر اسمتھ نے دفاعی انداز اپنایا تاہم گیند بلے اور پیڈز سے لگ کر وکٹوں پر جا ٹکرائی تاہم خوش قسمتی سے بیلز نہیں گریں جس پر اسمتھ آؤٹ نہیں ہوئے۔