اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روکدیا

اسلام آباد (کورٹ نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روکتے ہوئے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کیا،عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کی،نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور ایم ٹیگ میں کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔وکیل محمد جلال حیدر نے این ایچ اے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں جرمانے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے کر اب تک وصول شدہ جرمانے کی رقم عوام کو واپس دینے کی استدعا کی۔درخواست میں وزارتِ مواصلات، این ایچ اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ 30 مئی 2025 کو این ایچ اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق این ایچ اے نے نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیگ میں کم بیلینس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول/جرمانہ عائد کر دیا۔

این ایچ اے قانون کی دفعہ 10 کے تحت صرف ٹول وصول کیا جا سکتا ہے،این ایچ اے قانون میں نان ایم ٹیک گاڑیوں پر جرمانے کا کہیں ذکر موجود نہیں،این ایچ اے قانون میں ایم ٹیگ کم بیلنس گاڑیوں پر جرمانے کا بھی ذکر موجود نہیں۔این ایچ اے ان دونوں کیٹیگریز میں بغیر قانون کے جرمانہ وصول کر رہا ہے،این ایچ اے آرٹیکل 4، 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔این ایچ اے کے 30 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔30 مئی نوٹیفکیشن کے تناظر میں وصول شدہ جرمانے عوام کو واپس کئے جائیں،ایم ٹیک بیلنس کے حوالے سے مکمل میکانزم اور اس کے استعمال کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں،یحیی فرید خواجہ نے ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے درخواست دائر کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں