صنعا: یمن کے دارالحکومت میں اسرائیل کی فضائی بمباری سے حوثیوں کے وزیراعظم احمد غالب الرہوی اپنے متعدد وزرا کے ساتھ ہلاک ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق حوثی حکام نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے کابینہ اراکین کے ساتھ حکومتی کارکردگی پر اجلاس میں شریک تھے۔ احمد الرہوی اگست 2024 سے حوثیوں کے زیرِ انتظام علاقوں میں وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
یمنی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’تبدیلی اور تعمیر کی حکومت‘‘ کے سربراہ احمد الرہوی اور ان کے وزرا اسرائیلی فضائی کارروائی کے دوران جاں بحق ہوئے۔ بیان میں اس حملے کو یمن کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔









