اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف کی جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں حملے کی دھمکی

تل ابیب(انٹرنیشنل نیوز )اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں حملے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے مقبوضہ جنوبی لبنان میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو تیز رفتار حملہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بیوفورٹ قلعے کے قریب فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ، ایرانی مالی مدد اور ہدایات کے تحت، دہائیوں سے اس علاقے میں زیرِ زمین سرنگیں بنا رہی ہے تاکہ شمالی اسرائیلی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو۔اسرائیلی آرمی چیف کے مطابق اسرائیلی افواج اب زمینی سطح پر اہم علاقوں اور زیرِ زمین راستوں پر کنٹرول حاصل کر چکی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ لبنانی فوج پر لازم ہے کہ وہ طے پانے والے تاریخی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور علاقے کو حزب اللہ کے جنگجوں سے پاک کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج لبنانی سرزمین سے لاحق خطرات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں