ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنی کوئین کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
کارتک آریان جنہوں نے اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اور اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔اس سیلفی میں اداکار اپنی والدہ کے ساتھ بہت خوشگوار مزاج میں نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی نئی آنے والی فلم شہزادہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں شہزادہ ہوں یا نہیں مگر آپ ہمیشہ میری ملکہ رہیں گی۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔









