لیما: نوبیل انعام یافتہ معروف لاطینی امریکی ادیب اور سیاسی رہنما ماریو ورگاس یوسا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ اتوار کے روز لیما، پیرو میں اپنے گھر میں پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
یوسا کو لاطینی امریکہ کے ادبی "بوم” کا مرکزی کردار مانا جاتا ہے۔ ان کے ناولز میں طاقت، آمریت اور کرپشن جیسے موضوعات کو جرات مندی سے اجاگر کیا گیا۔ ان کی مشہور کتابوں میں "The Time of the Hero”, "Conversation in the Cathedral” اور "The Feast of the Goat” شامل ہیں۔
ادب کے ساتھ ساتھ یوسا نے سیاست میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔ 1990 میں پیرو کے صدارتی امیدوار بنے مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپانوی شہریت حاصل کی اور کئی دہائیوں تک یورپ میں مقیم رہے۔
2010 میں انہیں ادب کا نوبیل انعام ملا، جسے وہ اپنی زندگی کا خواب قرار دیتے تھے۔ ان کی آخری کتاب "Le dedico mi silencio” 2023 میں شائع ہوئی، جسے انہوں نے اپنی آخری تصنیف قرار دیا۔