اتر پردیش میں گھریلو تنازع نے تشدد کی شکل اختیار کر لی، شوہر پر کھلی پنچایت میں حملہ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پلیبھت میں گھریلو تنازع ایک سنگین واقعے میں تبدیل ہوگیا، جہاں بیوی اور اس کے اہلِ خانہ نے معمولی جھگڑے کے بعد شوہر کو کھلی پنچایت کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق سنگیتا نامی خاتون نے شوہر شیوم سے کام سے واپسی پر سموسے لانے کی فرمائش کی تھی، تاہم بھول جانے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اگلے روز سنگیتا نے اپنے والدین اور ماموں کو بلا کر پنچایت بٹھائی، جس میں شوہر کو سب کے سامنے زد و کوب کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد شوہر کی والدہ نے پولیس سے رجوع کیا اور سنگیتا کے والدین و ماموں کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس پر بحث چھڑ گئی کہ معمولی گھریلو تنازعات کس طرح شدت اختیار کر کے تشدد میں بدل جاتے ہیں، اور ایسے مسائل کے سماجی اثرات کس قدر سنگین ہو سکتے ہیں۔

6 تبصرے ”اتر پردیش میں گھریلو تنازع نے تشدد کی شکل اختیار کر لی، شوہر پر کھلی پنچایت میں حملہ

اپنا تبصرہ لکھیں