بیرسٹر عقیل ملک

آزادکشمیر میں کافی لوگ سرنڈر کرچکے، جو رہ گئے ان کیخلاف قانون راستہ اختیار کرےگا،بیرسٹرعقیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے کافی لوگ سرنڈر کرچکے ہیں، دوچار نام نہاد لیڈرز کیخلاف قانون راستہ اختیار کرےگا، 27 جولائی کو الیکشن کا اعلان ہوچکا پھر انتشار کیوں پھیلا رہے ہیں؟ ، احتجاج تو آٹے، روٹی، بجلی پر شروع ہوا تھا وہ 12 سیٹوں پر کدھر آ گیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا آزاد کشمیر کا معاملہ حقائق سامنے رکھ کر دیکھیں،38 میں سے 35 مطالبات پر عمل درآمد ہو چکا ہے ۔ سیاسی معاملات کےلئے قانون ساز اسمبلی موجود ہے۔ٹی ٹی پی نے ایکشن کمیٹی کے حق میں بیان دے دیا، 12 سیٹیں کشمیریوں کی ہی ہیں انہیں کیسے ختم کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں