• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

آج ہمارے آئی۔ٹی ایکسپرٹس کی بدولت ہمارے ملک کا فری لانسنگ میں تیسرا نمبر ہے،احسن اقبال

News Editor by News Editor
اگست 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

نارووال(نمائندہ خصوصی)پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف نارووال،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس نارووال اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس نارووال کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کیمپس کے نثار فاطمہ آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے اس تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبالنے 3 یونیورسٹیز کے کل 25 طلبہ میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام 2023 کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ان کا کہنا تھا،آج میرٹ کی بنیاد پر جن بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں بلاشبہ یہ بچے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ آپکو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دئیے گئے ہیں۔میرٹ ہی ہمارا ترہ امتیاز ھے جبکہ یہاں بہت سے لوگ میرٹ کا راگ آلاپتے رہے مگر جب میرٹ کی بات آئی تو انکا انتخاب عثمان بزدار تھا۔میرٹ کا نام لینا آسان ہے مگر اس پہ عمل کرنا بہت مشکل ہے۔آج کی تقریب میں زیادہ لیپ ٹاپ بچیوں کو ملے ہیں مجھے لگتاہے کہ اب ھمارا مستقبل ہماری بچیوں کے ہاتھ میں ہوگا۔

بچوں کو خیال کرنا چاھیے ایسا نہ ھو کہ کل کو آپکو اپنا پیشہ ہاوس ہسبینڈ لکھنا پڑے۔یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ہماری آبادی کا %50حصہ جو خواتین پر مشتمل ہے آج یہ تعلیم کے میدان میں اپنی محنت کے ذریعے اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔آج کا دور ڈیجیٹل انوویشن کا دور ھے،اسی بنیاد پر ہم نے ویژں 2025 کا آغاز کیا تھا ہم نے آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی کے میدان مین اپنے بچوں کو مقابلہ کرنے کے ھوالے سے تیار کرنے کے لئے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

آج ہمارے آئی۔ٹی ایکسپرٹس کی بدولت ہمارے ملک کا فری لانسنگ مین تیسرا نمبر ھے۔ھم نے چائنہ کے تعاون سے آپلائیڈ میتھیمیٹکس،کمپیوٹیشنل فزکس اور نیونو ٹیکنالوجی سینٹر کا آغاز کیا مگر 2018میں نام نہاد تبدیلی سرکار نے ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ چھین کر گولی بارود پکڑا دیا۔لوگون کو فیس بک،ایمازون سے نکال کر مرغی اور انڈوں کے پیچھے لگا دیا آج ہم نے دوبارہ سے اپنے بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ تھمائے ہیں تاکہ ہمارے بچے ماڈرن ڈیجیٹل ورلڈ میں اپنا مقام پیدا کرسکیں۔

اس لیپ ٹاپ کا بہتر استعمال کریں اور ریسرچ کریں تاکہ آپ کا کریر بہتر سے بہترین بن سکےسوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی طرف دھان دیں بجائے سوشل میڈیا پر تخریب کاری پر مبنی پراپیگنڈا کا شکار ہوں۔آپ کے اندر یہ صلاحیت ہونی چاہیے کہ آپ ملنے والی انفارمیشن میں سے اپنے آزاد دماغ کے ذریعے سوچ سمجھ کر اچھے اور برے کا فرق کر سکیں۔آپکو پتہ ہے کہ پاکستان مین 2018 میں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک تبدیلی لائی گئی جس کا فیزیکل ورلڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ہم نے بجلی کے بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ موٹرویز کے جال بچھائے ہم نے صرف سوشل میڈیا پر باتیں نہیں کیں بلکہ ہم نے کام کر کے دیکھایا اور آج نتائج آپ کے سامنے ہیں۔نارووال جو کہ پسماندہ ضلع تھا آج اس کے بچے اپنے ہی شہر میں اپنی تعلیم مکمل کرکے گاون پہن کر اپنی ڈگریاں وصول کر رھے تھے اور یہ میرے خواب کی تعبیر تھی۔

4سال تک التوا کا شکار ھونے والے یونیورسٹی آف نارووال کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد ہماری محنت سے ھماری ہی گورنمنٹ میں ممکن ہو سکا۔تبدیلی سرکار نے تو ہماری یونیورسٹیز کے تمام تر پراجیکٹس پر کام کو روک دیا تھا۔آج وہ سلسلہ دوبارہ سے شروع ھو گیا ھے۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس نارووال میں پاکستان کا پہلا انوویشن سینٹر بنایا گیا ہے۔ہم آنے والے دنوں میں اس یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کی بڑی یونیورسٹیوں کی صف میں کھرا کرنا چاہتے ہیں۔

ہم نے نیشنل سینٹر فار ہیومن مینوفیکچرنگ،نینوفزکس اور کمپیٹیشنل سینٹر اور یونیورسٹی آف نارووال میں اشفاق احمد ریسرچ سینر بنا کر آپنی آنے والی نسلوں کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی ھے۔آج یونیورسٹی آف نارووال میں کئی ایک نئی بلڈنگز پر کام جاری ھے اور انشاءاللہ بہت جلد جب یہ مکمل ہو جائیں گی تو اس یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر ملکی سطح پر سب سے بہتر ہوگا۔ہماری حکومت نے بلوچستان اور فاٹا کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کے لئے ہزاروں سکالرشپ کا دوبارہ دے آغاز کر دیا ہے۔

کسی سکالر نے کہا تھا کہ کسی ریاست کا مستقبل اس کے نوجوان کی تعلیم سے وابسطہ ھوتا ہے اور ہم نے اپنی نئی نسل کے لئے ان کی سمت کا تعین کردیا ہے۔ہم آپ نوجوان کو تمام تر ایسے مواقع دینا چاہتے ہین کہ آپ اگلے 25 سالوں میں پچھلے 75سالوں کے نقصان کا ازالہ کر سکیں۔

جب ہم نے نارووال یونیورسٹی بنانے کی کوشش کی تب ہمیں یہاں کے پرائیویٹ سیکٹر سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا تھا۔میں چاہتا تھا کہ جن لوگوں نے میرا انتخاب کیا ھے میں ان غریبوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے ہر قیمت پر یونیورسٹیوں کا قیام کروں گا۔میرا عزم ہے ان یونیورسٹیوں سے بڑے بڑے ڈاکٹر،انجینئر،سائنسدان،بیوروکریٹس اور آفیسرز پیدا ھوں گے۔ھم نے اپنے بچوں کو فالی گلوچ کی بجائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فیلڈ میں آگے لے کر جانا ہے ہم نے اپنے بچوں کو تخریب کا ر نہیں بلکہ کامیاب اور پر امن انسان بنانا ہے اور ہمارا عزم پاکستان کو ناقابل تسخیر معاشی قوت بنانا ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،رجسٹرار یو۔او۔این پروفیسر ڈاکٹر حسیب سرور،سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلال اکبر خان،خواجہ محمد وسیم،سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران،اساتذہ،طلبہ،اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی۔ٹی ایکسپرٹساحسن اقبالانفراسٹرکچرضلعی انتظامیہفری لانسنگلیپ ٹاپنقصان
Previous Post

بسکٹ، کیک اور سوڈا مشروبات پتھری کے خطرات میں اضافہ کرسکتے ہیں

Next Post

مشترکہ مفادات کونسل میں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، اسحاق ڈار

News Editor

News Editor

Next Post
اسحاق ڈار

مشترکہ مفادات کونسل میں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، اسحاق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading