• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

آئی ٹی اور سولر سیکٹر معیشت کو آئی سی یو سے نکال سکتے ہیں،میاں زاہد حسین

News Editor by News Editor
اگست 24, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی ( کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بستر مرگ سے اٹھانے میں آئی ٹی اورسولر پاور کی صنعت بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے،

آئی ٹی برآمدات کو پچیس ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے جس کے لئے اس شعبے کے مسائل حل کرنا ہوں گے اس کو ترقی دینی ہوگی اور ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہوگا۔ اسکے علاوہ انٹرنیٹ پر بڑھائے جانے والے ٹیکسوں کو واپس لینا ہوگا کیونکہ انٹرنیٹ کے بغیر آئی ٹی کاتصورمحال ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک ساتھ آزاد ہوئے تھے، پاکستانی بھارتی باشندوں سے زیادہ لائق ہیں ان کو تربیت دے کر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، بھارت کی آئی ٹی برآمدات 194 ارب ڈالر جبکہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تقریباً دو ارب ڈالرہیں،ہماری معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر ہے جو تیزی سے سکڑ رہی ہے جبکہ بھارت کی معیشت کا حجم 3750 ارب ڈالر سے زیادہ ہوچکا ہے جو 6.7 فیصد سے ترقی کر رہی ہے،

درجنوں ممالک بھارت سے اسکی کرنسی میں تجارت کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں لوگ اپنی کرنسی پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے معیشت کی ڈالرائیزیشن بڑھ رہی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگر رقبے اور آبادی کے حساب سے دیکھا جائے تو ہماری آئی ٹی برآمدات کم ازکم پچیس ارب ڈالر ہونی چائیں۔

اگر درست پالیسیاں اپنائی جائیں تو ہمیں چند ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے مسلسل بھیک نہیں مانگنی پڑے گی۔ میاں زاہد حسین نیمزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ جدید دور کے تقاضوں کو نظر انداز کیا ہے جسکی وجہ سے آئی ٹی، سولر پاور، ونڈ پاور اور دیگر کئی شعبے وقت کے ساتھ ترقی نہ کرسکے اور ہرشخص پراپرٹی کا کاروبارکرنے یا پلاٹ خریدنے کو ہی ترجیح دیتا ہے جسکی وجہ سے اب عام آدمی کے لئے گھر بنانا ناممکن ہوگیا ہے۔

بھارت خاموشی سے شمسی توانائی کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ اس وقت وہاں ستر ہزار میگاواٹ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کی جا رہی ہے جو اس کی کل پیداوار کا 15 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں سولر انرجی کی پیداوار صرف 1.16 فیصد ہے، پاکستان میں اس شعبے کو چلنے نہیں دیا جا رہا تاکہ تیل کی درآمدات میں کمی نہ آئے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ 2001 میں بھارت کی برآمدات ساٹھ ارب ڈالر تھیں جو اب 770 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ ہماری برآمدات 30 ارب ڈالر تک نہیں پہنچ پا رہیں۔

ہمارے حکمران بہتر اور قابل عمل پالیسیوں کے بجائے نعرے مار کر برآمدات بڑھانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ جن سکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے ان میں بھی پریکٹیکل کے بجائے کتابیں پڑھنے پر زور دیا جاتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: برآمداتپالیسیوںسولر سیکٹرکمپیوٹرمیاں زاہد حسین
Previous Post

چینی جنرل کسٹم ہاؤس کا جاپان سے آبی مصنوعات کی درآمد کو معطل کرنے کا فیصلہ

Next Post

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں موٹرسائیکل سازکمپنیوں نے پیداوار میں کمی کردی

News Editor

News Editor

Next Post
کمپنیوں

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں موٹرسائیکل سازکمپنیوں نے پیداوار میں کمی کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading