• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کا نواں اور دسواں جائزہ ایک ساتھ ہوسکتا ہے، وزیر خزانہ

News Editor by News Editor
دسمبر 14, 2022
in پاکستان, کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ئی ایم ایف) آئندہ تعطیلات کی وجہ سے نویں اور دسویں جائزے کو یکجا کر سکتا ہے اور نویں جائزے کیلئے پاکستان کی کارکردگی مکمل ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں چینی اور سعودی کے وزرائے اعظم سے بات چیت کامثبت جواب ملا، امید ہے سعودی عرب سے ڈھائی ارب ڈالر ملیں گے،پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کر رہے تو بڑھا بھی نہیں رہے،30 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خریدا جا سکتا ہے،انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کا امکان ہے،صدر علوی سے نئے آرمی چیف کے نام پرکوئی بات نہیں ہوئی۔ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں چینی اور سعودی کے وزرائے اعظم سے بات چیت کی جن کی طرف سے مثبت جواب ملاجبکہ سعودی عرب نے کہا کہ مارکیٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے وہ مالی تعاون کریں گے، اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کا ایک بیان بھی عالمی سطح پر شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید مالی تعاون کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جب چین کے صدر اور وزیر اعظم یہ کہیں کہ ہم مدد کریں گے تو ان کے پیغام سے واضح ہے کہ وہاں کے ادارے بھی تعاون کریں گے۔

اسحق ڈار نے کہا کہ بقایاجات کی 70 فیصد کمٹمنٹ ہو چکی ہے اور بیرونی خسارہ کم کر رہے ہیں کیونکہ گزشتہ برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 5.8 ارب ڈالر تھا، جسے کم کرکے 2.8 ارب ڈالر پر لائے ہیں، اگر اس رفتار سے چلیں تو وہ 10ارب ڈالر نہیں بلکہ شاید خسارہ 7 سے 8 ارب ڈالر کے قریب ہوگا۔وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب سے ڈھائی ارب ڈالر ملیں گے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے قرض کی اقساط پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بحیثیت ملک گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہم نے آئی ایم ایف کے سامنے اپنی ساکھ ختم کی، عالمی مالیاتی ادارہ موجودہ سہ ماہی کے بجائے مزید چیزیں مانگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہم نے اپنی ساکھ متاثر کی ہے اور وہ اس وجہ سے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا، اس پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ مزید پیچھے بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف آئندہ تعطیلات کی وجہ سے ملک کے لیے نویں اور دسویں جائزے کو یکجا کر سکتا ہے اور آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے لیے پاکستان کی کارکردگی کا معیار مکمل ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرف سے کیے گئے معاہدے کے مطابق پیٹرول پر لیوی 50 روپے عائد کرنا ہوگی، اس کے بعد جو بھی قیمت کم ہوگی وہ ضرور کی جائے گی اور ابھی کی پالیسی یہ ہے کہ اگر قیمتیں کم نہیں کی جا رہیں تو بڑھیں گی بھی نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم سے 15 دسمبر تک جو بھی قیمتیں ہوں گی اس حساب سے مقرر کی جائیں گی۔

روس سے تیل خریدنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ کے دو اسسٹنٹ سیکرٹریز سے ملاقات ہوئی، جن کے سامنے میں نے مطالبہ رکھا تھا کہ پاکستان کا پڑوسی ملک (بھارت) بھی 40 فیصد کی رعایت پر روس سے تیل خرید رہا ہے تو ہم سے بھی معاملات طے کریں۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ طویل ملاقات کامیاب رہی، جہاں انہوں نے کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اور ہم قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے، جس میں قیمتوں کا تعین ہوگا، پھر اس سے اوپر کی قیمت پر آپ خرید نہیں سکیں گے، اسی طرح 30 فیصد ڈسکاؤنٹ پر روس سے تیل خریدا جا سکتا ہے کیونکہ روس سے تیل نہ خریدنے کی پابندی ختم ہو چکی ہے اب وزیر پیٹرولیم کا کام ہے کہ وہ کب اس پر عمل کرتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقات میں بنیادی طور پر معیشت پر بات ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ انہیں معیشت پر بریفنگ دی جائے، مزید کہا کہ مقررہ وقت سے قبل انتخابات نہیں ہوں گے اور اکتوبر 2023 میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں انتخابات سے قبل مردم شماری ہوئی تھی اور آئین میں ترمیم کی گئی تھی کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے، چونکہ مردم شماری سماجی و معاشی حالات کے پیش نظر کی جاتی ہے تو اب بھی مردم شماری ہوگی، جس کے لیے پیسے جاری ہو چکے ہیں تو یہ کام ہونا ضروری ہے ورنہ کل کو کوئی بھی جماعت عدالت سے رجوع کر سکتی ہے کہ انتخابات سے قبل مردم شماری نہیں ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم نے جو نام تجویز کیا نواز شریف نے اس کی تائید کی، تاہم صدر عارف علوی سے نئے آرمی چیف کے نام پرکوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ میرا خیال ہے کہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے جبکہ صدر عارف علوی نے بھی قومی مفاد میں کسی چیز پر اختلاف نہیں رکھا۔

نئے آرمی چیف عاصم منیر پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جہاں تک میں نے اپنے دور میں دیکھا ہے تو وہ بہت فرض شناس، سنجیدہ اور قابل افسر ہیں اور توقع ہے کہ ادارے اور سسٹم کے اندر بہت بہتری لائیں گے۔پرویز الٰہی پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں جنرل باجوہ نے نہیں دو اور صاحبان نے فون کیا تھا اور بعد میں انہوں نے جنرل باجودہ سے پوچھا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اتحادیوں کی خواہش ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفبین الاقوامی مالیاتی فنڈدسواں جائزہوزیر خزانہ
Previous Post

سبسڈی ٹارگٹڈ اور ایکسپورٹ بڑھانا ہوگی، بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے، وزیر خزانہ

Next Post

پنجاب میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عام آدمی کی دسترس سے باہر

News Editor

News Editor

Next Post
آٹے کی قیمتیں

پنجاب میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عام آدمی کی دسترس سے باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5877

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading